جونئیر ہاکی ایشیاء کپ، پاکستان نےچین کو0-1سے ہرا دیا
ساتویں جونئیر ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چین کو ایک صفر سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ملائیشیا کے شہر مالاکا میں جاری جونئیر ہاکی ایشیاء کپ کے گروپ بی میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کیخلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔میچ کا واحد گول پاکستان کے محمد سلیمان نے پہلے ہاف میں اسکور کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع ہوئے اور میچ کا فیصلہ اسی اسکور پر رہا۔ قومی ٹیم روایتی حریف اور تین بار کی چیمپیئن بھارت سے چھ مئی کو مدمقابل ہوگی۔