Home » Sports » لندن اولمپک 2012ء کے اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح

لندن اولمپک 2012ء کے اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح

لندن اولمپک دوہزار بارہ کے اسٹیڈیم کاافتتاح کردیاگیا۔ افتتاح کے موقع پر چالیس ہزار تماشائیوں کے سامنے آزمائشی ریسوں اور دلچسپ پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ اولمپک گیمز چیئرمین سبستین کوئے کے ہمراہ نوسالہ بچی کلارک ولز نے بٹن دبا کراولمپک اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کیا،جس کے ساتھ ہزار رنگارنگ غبارے آسمان پر اڑنے لگے۔اولمپک گیمز کے آغاز سے دوہزار گھنٹے قبل نئے ٹریک کی آزمائشی سو میٹر ریس جیمز النگٹن نے دس اعشاریہ تین صفر سیکنڈ میں جیت لی۔ سبستین کوئے نے کہاکہ ہم نے جدید ترین ٹریک کو تیکنیکی طور پر تیز رفتار بنایاہے۔ چار سو میٹر ہرڈلز جیتنے والے الیدچائلڈ نے اولمپک ٹریک پر ریس کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔