جونيئر ايشيا کپ ہاکي: پاکستان کوريا کو ہرا کر فائنل ميں پہنچ گيا
ملاکا: جونيئر ايشيا کپ ميں پاکستان ٹيم کي کاميابيوں کا سلسلہ جاري ہے، سيمي فائنل ميں پاکستان نے کوريا کو شکست ديکر ايونٹ کے فائنل کيلئے کواليفائي کرليا، جہاں اْس کا مقابلہ ميزبان ملائشيا سے ہوگا. پاکستان جونيئر ہاکي ٹيم نے مضبوط حريف کوريا کو چاروں خانے چت کيا، پورے ميچ ميں پاکستان کي برتري قائم رہي، پہلے ہاف ميں پاکستان کو 3-0 کي سبقت حاصل تھي، دوسرے ہاف ميں پاکستاني کھلاڑيوں نے مزيد 3 گول کرکے ٹيم کي فائنل تک رسائي يقيني بنائي، پاکستان کي جانب سے دلبر حسين نے 2، سلمان، محمد عرفان، علي شان اور محمد توثيق نے ايک ايک گول کيا. پاکستان ٹورنامنٹ ميں ناقابل شکست ہے. اس سے قبل دوسرے سيمي فائنل ميں ميزبان ملائيشيا نے دفاعي چيمپئن بھارت کو 2-0 سے شکست دي. جونيئر ايشيا کپ کا فائنل اتوار کو کھيلا جائے گا.