Home » Gujranwala » نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، انجینئر خرم دستگیر خان

نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، انجینئر خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، اربوں ڈالرز کی پیش کش اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاکر اُنھوںنے اقتدار کی قربانی دے دی لیکن ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہ آنے دی، ان خیالات کااظہار اُنھوںنے آبادی میر مظفر میں یومِ تکبیر کے موقع پر جلسہ عام اور گلہ میر مظفر والا کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ 28 مئی کے دھماکوں کے بعد غیر ملکیوں کو اچھی طرح معلوم ہوگیا کہ نوازشریف کو خریدنا ممکن نہیں اس لیے نوازشریف کو ہٹانے کی سازش کی گئی، بعد میں آنے والے حکمرانوںنے امریکی غلامی کا طوق گلے میں پہن کر دہشت گری، لوڈشیڈنگ، مہنگائی و بے روزگاری کا عذاب قوم پر مسلط کردیا، آج بھی تبدیلی کے جعلی نعرے لگانے والے امریکہ کا طواف کررہے ہیں اور یہودیوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں لیکن قوم اسی پر اعتماد کرے گی جسے وطن سے محبت ہے اور وہ لیڈر صرف میاں نوازشریف ہیں جو ملک کو مصیبتوں سے نکال کر عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔ اس موقع پر ایم ایل اے چوہدری اسماعیل گجر، ٹکٹ ہولڈر پی پی 93 چوہدری اشرف علی انصاری، خواجہ عبدالحمید، ریاض بھٹی، عثمان الحق بٹ، ریاض خان، جمیل بٹ، اکبر بٹ، بھولا پہلوان، چاند بٹ، عامر مغل، بوٹا انصاری، ثناء اللہ چوہان، صدیق انصاری، حاجی اسلم شہزاد مغل نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ اَزیںسینئر راہنما غلام دستگیر خان نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر جرأت، غیرت اور طاقت کے اظہار کا دن ہے، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کو بتادیا کہ پاکستان ایک غیر مند قوم ہے، ان جیسے شیر دل لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، نوازشریف نے غیر ملکی دباؤ کو خاطر میں نہ لا کر قوم کو عزت اور خود انحصاری کی راہ پر گامز کیا، اسی جذبے کے تحت آج بھی وہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انجینئر خرم دستگیر خان نے کارکنوں کے ہمراہ یومِ تکبیر کا کیک بھی کاٹا۔