Home » Breaking » پاک فوج نے گياري ميں دبے تمام فوجيوں کو شہيد قرار دے ديا

پاک فوج نے گياري ميں دبے تمام فوجيوں کو شہيد قرار دے ديا

پاک فوج کی جانب سے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے تمام 139جوانوں کو شہید قرار دیدیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گیاری کے المناک سانحہ کے 52روز تک دبنے والے جوانوں کو نکالنے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کئے گئے اور مشکل موسمی اور جغرافیائی حالات میں دن رات کوششیں کرکے تین جوانوں کا جسد خاکی نکالا جاسکا ، اتنی بڑی قدرتی آفت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ طے پایا کہ اب کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید نہیں۔اس معاملے پرعلماء ، مشائخ سمیت ہر مکتبہ ہائے فکر سے مشاورت کی گئی ، جس کی روشنی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے تمام ضروری انتظامی اور دستاویزی امور نمٹائے گئے ، جس کے بعد کئے گئے فیصلے کے تحت نہائیت رنجم وغم مگر فخر کے ملے جلے جذبات کے ساتھ تمام جوانوں کو شہید قرار دینے کا اعلان کیا جارہا ہے ، تاہم دوسری جانب تمام دبے ہوئے شہداء کے جسد خاکی نکالنے کیلئے کوششیں بھی دن رات جاری رکھی جائیں گی ۔