Home » Business » بجلی کا شارٹ فال 4800 میگا واٹ تک پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال 4800 میگا واٹ تک پہنچ گیا

اتوار کے روز چھٹی کے دن بھی لوڈشیڈنگ پورے جوبن پر ہے اور شدید گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔پیپکو ذرائع کو کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 4800 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بڑے شہروں میں 8 سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 12 سے 16 گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔دن بھر جاری بجلی کی آنکھ مچولی سے پانی کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے جس سے گھروں اور مساجد میں پینے اور وضو کے لئے پانی دستیاب نہیں۔ کئی کئی گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے فریزر میں رکھی گئی کھانے پینے کی اشیا بھی خراب ہورہی ہیں۔