Home » Gujranwala » مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر اقوام متحدہ اور یو رپی یو نین کا کردار مشکوک ہو سکتا ہے،طا ہر تبسم

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر اقوام متحدہ اور یو رپی یو نین کا کردار مشکوک ہو سکتا ہے،طا ہر تبسم

گو جرانوالہ (جنرل رپورٹر)آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور کشمیری دانشور سردار محمد طا ہر تبسم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر اقوام متحدہ اور یو رپی یو نین کا کردار مشکوک ہو سکتا ہے ۔ عا لمی برا دری مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پا ما لیو ں کا سختی سے نو ٹس لے اور کشمیریو ں کی نسل کشی کے عمل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کر ے ۔ مہا جرین جمو ں و کشمیر کا وجود مسئلہ کشمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے ۔ کشمیری مہا جرین کو اپنے اندر اعتماد اور اتفاق را ئے پیدا کر نا ہو گی ۔ ورنہ یہ گذ شتہ ادوار کی طر ح آئندہ بھی سیاسی مقا صد کے لیے استعمال ہو تے رہیں گے ۔ وہ یہا ں مسلم کا نفرنس کے صدر وحید الحق ہا شمی ایڈووکیٹ ،ضلع گجرات کے صدر مرزا اکرام عا صی ، ضلع حا فظ آباد کے صدر ملک شوکت علی ، سٹی گو جرانوالہ کے صدر را جہ پر ویز احمد خان ، سٹی آرگنا ئزر را جہ محمد شعیب خان اور ضلع آرگنا ئزر مرزا محمد افضل بیگ ایڈووکیٹ سے بات چیت کر رہے تھے ۔ سردار محمد طا ہر تبسم نے کہا کہ مسلم کا نفرنس ہما رے وجود اور کشمیر بنے گا پا کستان کا نعرہ ہما رے ایمان کا حصہ ہے نئی لیڈر شپ سے تو قع ہے کہ وہ مسلم کا نفرنس کی حکو متو ں میں جو غلطیا ں ہو تی رہی ہیں اس سے سبق حا صل کر کے آئندہ کے لیے اصلا ح کر ینگے ۔ ما یوس اور نا را ض کا رکنو ں کو منا نے کے لیے اعلیٰ اختیا راتی کمیٹی پہلے سے ہی کام کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم کا نفرنس کو ختم اور کمزور کر نے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں کو ٹلی کنو نشن کی بے مثال کا میا بی نے ثا بت کر دیا ہے کہ ریا ستی عوام کی غا لب اکثریت اب بھی مسلم کا نفرنس اور اسکے نصب العین کے ساتھ ہے ۔ سردار طا ہر تبسم نے کہا کہ پنجا ب اور جنو بی پنجاب کی نئی تنظیمیں قا ئم کی جا ر ہی ہیں ۔ جس میں با صلا حیت اور متحرک کا رکنو ں کو شامل کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ کا رکن اپنی صفو ں میں اتحاد و اتفاق قائم کر کے پا رٹی کا نظریا تی پیغام ہر جگہ پہنچا ئیں ۔ مسلم کا نفرنس کو یہ فخر حا صل ہے کہ اسے مجا ہد اول کی سر پر ستی اور متحرک صدر سردار عتیق احمد خان کی قیا دت میسر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اقتدار اور لا لچ کی خا طر مسلم کا نفرنس کو تقسیم کر نے والے بھی دورائے پر کھڑے ہیں ۔ انکا اکیلے پرواز کر نے کا شوق پورا ہو گیا ہے ۔ بر ادریو ں اور علا قو ں کی بنیا د پر سیاست کر نے والے ما یوس اور نا مراد ہو چکے ہیں ۔ جس عجلت میں مسلم کا نفرنس کو دو لخت کر نے کی سا زش ہو ئی اتنی سرعت ہی سے مسلم کا نفرنس کی قیا دت نے اسے سنبھا لا دے دیا ہے ۔ لیکن سا زشی عنا صر رسوا ہو ئے ۔ سردار طا ہر تبسم نے کہا کہ مسلم کا نفرنس کو اولیا ء اور صو فیا ء کی د عا ئیں اور خصو صی نظر ہے اس کے خلاف متحرک قدآور شخصیا ت کا میا ب نہیںہو سکیں تو ن لیگ آزادکشمیر کیو نکر کا میا ب ہو سکتی ہے ۔ انکی سیلا نی اور افلا طونی با تو ں کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا جا تا ۔