Home » Gujranwala » ملک بچانے کیلئے کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو ملک سے بھگانا ہوگا،چودھری محمد علی

ملک بچانے کیلئے کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو ملک سے بھگانا ہوگا،چودھری محمد علی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پی پی93 کے آرگنائزر چودھری محمد علی نے کہا ہے کہ معاشرے میں سماجی اور معاشی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا تحریک انصاف کی سیاست کا محور ہے ملک بچانے کیلئے کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو ملک سے بھگانا ہوگا تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عدل وانصاف پہ مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے جدوجہد کررہی ہے نوجوان نسل ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے کردارادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف یوتھ ونگ پی پی93 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ہارون نذیر،کفائت الرحمان چاند،ایوب انصاری اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری اور کرپشن عروج کو پہنچ چکی ہے جبکہ حکمرانوں کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں حکمران اپنے آخری ایام میں قوم کا خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنا چاہتے ہیں چودھری محمد علی نے کہا کہ قومی خزانہ اور وسائل کو لوٹنے والوں کا دور انجام آچکا ہے عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے تبدیلی لائیں گے اور مفا د پرستی کی سیاست دفن کردیں گے ۔