Home » Gujranwala » حکمرانوں نے کسان اور مزدور طبقہ کو زندہ درگو کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے،عمران خان

حکمرانوں نے کسان اور مزدور طبقہ کو زندہ درگو کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے،عمران خان

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ میں کسانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان نہ کرنا ظالمانہ اقدام اور کسان دشمن پالیسی کا نتیجہ ہے حکمرانوں نے کسان اور مزدور طبقہ کو زندہ درگو کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے ملکی معیشت کا دارومدار زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہیں جبکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت زراعت کا شعبہ تباہ اور کسان بدحال ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ سنٹرل پنجاب کے وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سنٹرل پنجاب کے صدرچوہدری انصر نت ،سیکرٹری انفارمیشن سید حسن جعفری ،ضلعی صدر چوہدری عظمت میتلا اور دیگر شامل تھے اس موقع پر وفد نے عمران خان کو کسانوں کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔