Home » Gujranwala » پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ، طارق علی

پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ، طارق علی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے قائمقام سٹی صدر چوہدری طارق علی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے جو صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے۔ پیپلزپارٹی ہر قسم کی سازش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پی پی پی کا ہر کارکن حکومت کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور حکومت گرانے کی سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری سرفراز احمد مہرکی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے سابق ایم پی اے چوہدری شبیر مہر ، چوہدری سرفراز مہر، سٹی نائب صدر مہر محمد اقبال،ڈاکٹر افتخار احمد،چوہدری منیر اقبال،رانا محمد اکرم زرگر،غلام دستگیراعوان،اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔