Home » Gujranwala » ڈی آئی جی گوجرانوالہ نے بااثر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

ڈی آئی جی گوجرانوالہ نے بااثر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

کامونکے(محمد صفدربٹ سے) ڈی آئی جی گوجرانوالہ نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر دوبھائیوں اور ان کے بھتیجے پر سیدھی فائرنگ کرنے والے بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے بتایاگیاہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق اسلحہ کی نمائش ،ہرطرح کی فائرنگ وغیرہ پر سختی سے پابندی عائد ہے جس کے لئے پولیس افسران کو سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ اسی دوران محلہ دولت پورہ کے رہائشی حاجی محمد امجد کے بھتیجے کے بند مکان واقع گلی شان والی جس میں ٹیلی نارکمپنی کا ٹاور لگاہواہے کے تالے توڑ کر اندرداخل ہوگئے اور اندھاد ھند فائرنگ کرتے ہوئے ٹاورگرانے کی کوشش کرنے لگے اس دوران حاجی امجد اپنے بھائیوں ارشد شہزاد ،شاہد اوربھتیجے شعیب کے ہمراہ وہاں پر پہنچ کر ان کو منع کرنے لگے تو ملزمان نے ان پر سیدھی فائرنگ کردی جس پر تینوں نے دیواروں کے اوٹ چھپ کر اپنی اپنی جان بچائی ،جبکہ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے ،اس سلسلہ میں حاجی امجد نے مقدمہ کے اندراج کے سٹی پولیس ،سی پی او گوجرانوالہ اوروزیراعلیٰ پنجاب کو تحریری طور پردرخواستیں دے رکھی ہیں اوراعلیٰ افسران کی ہدایت کے باوجود سٹی پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ اس سلسلہ میں ڈی آئی جی گوجرانوالہ کیپٹن محمد امین وینس نے انصاف کے تقاظے پورے کرتے ہوئے سٹی پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر سٹی پولیس نے بااثرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔