Home » Gujranwala » قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح کیلئے استعمال کریں،سٹی پولیس آفیسر

قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح کیلئے استعمال کریں،سٹی پولیس آفیسر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرکامران یوسف ملک نے 11کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیل کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دئیے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسرکامران یوسف ملک کی زیر قیادت سی پی آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل (حوالدار)کے عہدے پر ترقی دینے پر غور کیا گیا ۔کمیٹی کے ممبران نے ملازمین کے سروس ریکارڈکی چھا ن بین ، کردار ، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 11کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل کی عہدے پرپروموٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ وہ اپنا کام محنت ،لگن ،ایمانداری اور خلوص نیت سے کرتے ہوئے اپنے سروس ریکارڈ کو مزید بہتربنائیں۔سی پی او نے پروموٹ ہونے والے کنسٹیبلان سے کہا کہ ترقی یاب ہونے سے ان کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ پہلے سے بڑھ گیا ہے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے اختیارات کوجرائم کے خاتمے ،قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح کے لئے استعمال کریں۔پروموٹ ہونے والوں میں شمشاد علی،محمد شبیر،محمد ناصر،محمد شہزاد،ساجدعلی،غلام مرتضیٰ،اصغر علی،محمد نسیم،مدثر شریف،محمدعامراورسعید احمد شامل ہیں۔