Home » Gujranwala » پاکستان کی عدلیہ کا احترام اور وقار قائم رکھنا ہر پاکستانی شہری پر فرض ہے، غلام مصطفی

پاکستان کی عدلیہ کا احترام اور وقار قائم رکھنا ہر پاکستانی شہری پر فرض ہے، غلام مصطفی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی عدلیہ کا احترام اور وقار قائم رکھنا ہر پاکستانی شہری پر فرض عین ہے جو قومیں اپنی عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتی ہیں اور وقار پر آنچ نہیں آنے دیتیں وہ ہمیشہ شان وشوکت سے جیتی ہیں چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے بیٹے پر الزامات کا از خود نوٹس لے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اس کی ا س سے پہلے پاکستان میں کو ئی مثال نہیں ملتی ارسلان افتخار کے کیس کو عدلیہ کے سپرد کرنا اور خود کو اس کی سماعت سے علیحدہ کر لینا انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہیں اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ عدلیہ انصاف کر تی ہے اور انصاف کے تقاضوںپورا کرنے کے لئے قانون کے قائدوں کو ہر صورت برو ئے کار لایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انجمن مدنی ویلفیئر پاکستان کے مرکزی صدر الحاج قاری غلام مصطفی چشتی مدنی نے انجمن کے مدنی کارکنان اور مدنی عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن عبدالعزیز بھٹی مدنی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم عدلیہ کے وقار کو قائم رکھنے کے لئے عدلیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عدلیہ کے وقار پر کسی صورت میں حرف نہیں آنے دیںگے ۔ مرکزی سینئر وائس چیئرمین سید تاج محمد انجم مدنی نے کہا کہ جس ملک کی عدلیہ آزاد اور باوقار ہو اللہ تعالی اسے امن اور سکون عطا کر دیتا ہے‘ سید محمداسلم شاہ مدنی نے کہا کہ وکلاء کی عدلیہ کی آزادی کے لئے تحریک کی ہم مکمل حمایت کر تے ہیں الحاج سید ارشاد علی شاہ مدنی نے کہاکہ عدلیہ کے وقار کو قائم رکھنے پر ہرپاکستانی کو چیف جسٹس کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیئں۔ رانا محمد اصغر علی مدنی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اسی میں ہے کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہو اور دنیا پاکستان کی عدلیہ کے فیصلوں پر رشک کرے اور ہر پاکستانی خوشحال ہو۔ انجمن کے مرکزی اجلاس میں میاں منظور حسین صدیقی مدنی‘ سرفراز باٹھ مدنی‘ ڈاکٹر محمد اعجاز چشتی مدنی‘ ڈاکٹر محمد خلیق شاہ مدنی‘ عبدالستار شاہ مدنی‘ سید مبارک شاہ مدنی‘ محمد سلیم مدنی‘ عابد مجید ہاشمی مدنی علی پوری اور سید شبیرحسین شاہ مدنی کے علاوہ مدنی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔