Home » Gujranwala » یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے ، نثار اقبال بٹر

یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے ، نثار اقبال بٹر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سرگرم راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری نثار اقبال بٹر نے کہا ہے کہ یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے وطن عزیز کو لٹیروں کے ہاتھوں برباد نہیں ہونے دیں گے ۔ارسلان افتخار سازش کے خلاف سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر بھی نکلنا پڑا تو نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری نثار اقبال بٹر کا کہنا تھا کہ اگر حکمران ٹولہ کرپٹ نہ ہوتا تو ملک میں نہ تو توانائی کا بحران ہوتا اور نہ ہی حاجیوں کی جیبیں کاٹی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار کے دوران عوام کو محرومیوں اور رسوائیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اداروں کو تباہ کرنے والے زرداری اور گیلانی اب سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی کوشش کررہے ہیں ان کی یہ سازش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چوہدری نثار اقبال بٹر نے کارکنوں سے کہا کہ وہ متحد رہیں کیونکہ کسی بھی وقت قائد میاں محمد نواز شریف کی کال آنے پر مسلم لیگ (ن) کے جوانوں کو ایک بار پھر سے عدلیہ کی عزت اور وقار کی خاطر سڑکوں پر نکلنا پڑ سکتا ہے۔