Home » Gujranwala » آزاد عدلیہ کے وقار کو مجروع کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹرزین بھٹی

آزاد عدلیہ کے وقار کو مجروع کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹرزین بھٹی

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹرزین بھٹی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کے وقار کو مجروع کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے جس کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کو بدنام کرنے کیلئے ان کے بیٹے کا استعمال کیا جارہا ہے حکومتی شخصیات اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگی ملک ریاض کو حراست میں لے کر تفتیش کی جائے تمام حقائق سامنے آجائیں گے تحریک انصاف آزاد عدلیہ کے خلاف کوئی ہتھکنڈا کامیاب نہیں ہونے دے گی آئین وقانون کی بالادستی ہی تحریک انصاف کا منشور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی پیر احمد شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف سازش میں ملک ریاض مہرہ ہے جس کے پیچھے چھپ کر حکمران عدلیہ کے پیٹ میں چھرا گھونپ رہی ہے تحریک انصاف اور ملک کی18 کروڑ عوام سپریم کورٹ کے ساتھ ہے اور عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کرے گی ۔