Home » Gujranwala » مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن ہے،اسلم لون

مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن ہے،اسلم لون

گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر) ممبر فیڈرل کونسل پاکستان پیپلزپارٹی وسابق ایم این اے خواجہ محمد اسلم لون ‘ صدر پی پی پی سٹی چوہدری طارق علی، سابق ایم پی اے چوہدری محمد شبیر مہر، سابق صدر ڈسٹرکٹ بارملک عبدالباسط، نائب صدر سٹی طارق نوید لون، سابق ایم پی اے بابو محمد منیر، سابق سٹی نائب ناظم احسان اللہ چوہدری ‘ ضلعی رہنماخالد اسلام ڈار، چوہدری محمد بابر مہر، ضلعی صدر پیپلز ٹریڈرسیل شیخ پرویز احمد، صدر ضلعی کلچرل ونگ مسرت جاوید خلجی، نائب صدر پیپلزلیبر بیورو پنجاب جاوید اقبال انجم، نائب صدر ڈویژن پیپلزیوتھ ونگ محمد اشفاق خان، سینئر نائب صدر پی وائی او سٹی تیمور ڈار، ثاقب شاہ صدر پی پی پی 92 ،جنرل سیکرٹری پی پی 92 محمد افتخار بٹ،جمشید پال صدر پی پی 94، سینئر نائب صدر پی وائی او ضلعی ملک عبدالنافع، ضلعی رہنما خاقان بابر،مشتاق احمد بادل، آغا عبدالمجید اور مبین خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن ہے ہر معاملے پر احتجاج یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ (ن) لیگ والے تہیہ کرچکے ہیں کہ اس جمہوری نظام کو آگے نہیں چلنے دینا مگر عوام اور پیپلز پارٹی کے جیالے (ن) لیگی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے اور کسی بھی صورت جمہوری نظام کا پہیہ نہیں رکنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارسلان افتخار کیس میں حکومت کا نام ملوث کرنے والے ہوش کے ناخن لیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے اور جمہوریت اور ریاستی اداروں پر یقین رکھتی ہے۔