Home » Gujranwala » حکومت کے پاس عوامی فلاح وبہبود کا کوئی وژن نہیں، اظہر محمود چیمہ

حکومت کے پاس عوامی فلاح وبہبود کا کوئی وژن نہیں، اظہر محمود چیمہ

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سینئر راہنما وامیدوار پی پی 91چوہدری اظہر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوامی فلاح وبہبود کا کوئی وژن نہیں اقتدار کو تحفظ دینے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ملک بچانے کیلئے عمران خان کی قیادت کی ضرورت ہے عوام کی نظریں تحریک انصاف پہ لگی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاری کالونی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مزید اب ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے تحریک انصاف دونوں کے درمیان اقتدار کی ڈیل کو توڑ دے گی اظہر محمود چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی انقلابی سوچ اور پروگرام سے ایک نئے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں گے عوام کو مہنگائی ،غربت اور لوڈشیڈنگ کے تحفے دینے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے عوام اب ان کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے ۔