Home » Gujranwala » سپیشل مجسٹریٹ کے بسلسلہ پرائس کنٹرول ،قلعہ دیدارسنگھ کے بازاروں میں اچانک چھاپہ

سپیشل مجسٹریٹ کے بسلسلہ پرائس کنٹرول ،قلعہ دیدارسنگھ کے بازاروں میں اچانک چھاپہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈی سی او گوجر انوالہ محمد امین چودھری کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر شوکت محمو د گوندل نے بسلسلہ پرائس کنٹرول اپنی ٹیم کے ہمراہ قلعہ دیدارسنگھ کے بازاروں میں اچانک چھاپہ مارا اور وہاں سے مہنگے داموں گوشت ‘دودھ‘ دہی سبزی مرغی کاگوشت ا وردیگر اشیاء خوردونووش فروخت کرنے والے 19 دوکانداروں سجاد پرویز‘ عابد محمود‘ محمد ندیم‘ عبدالرشید‘عامر شہزاد‘محمد لیاقت‘محمد یعقوب‘امیر حمزہ‘ محمد یوسف‘ طلحہ ریاض‘ شیخ ندیم‘ اعجاز احمد‘ محسن‘ نعیم بٹ‘ نفیس‘ نثار‘ محمد مظہر‘ احسان اور قدیر احمد کو موقع پر 79ہزار روپے جرمانہ کیا اور دو افراد محمد فیصل اور محمد عمران کو ایک ایک دن کے لئے جیل بھجوا دیا۔ اس موقع پر سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر شوکت محمود گوندل نے متعلقہ دکاندار وںکو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہاکہ وہ سرکاری طوپر جاری کردہ ریٹ لسٹیں اپنی دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور ضلعی حکومت کی طرف سے منظور شدہ ریٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقنینی بنائٖیں قصاب حضرات اپنے علاقے سے منسلک سلاٹر ہاؤس سے تندرست جانور ذبح کرکے لائیں اور ویٹرنری ڈاکٹر کی تصدیقی مہر ضرور لگوائیں۔