Home » Gujranwala » حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کردارادا کریں، پاسٹر مرقس شریف

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کردارادا کریں، پاسٹر مرقس شریف

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ابتدائی رسولی کلیسائی پاکستان کے سیکرٹری جنرل پاسٹر مرقس شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کردارادا کریں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے عذاب نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے حکومت اور سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک میں جاری عوامی مسائل اور متعدد بحرانوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحران سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی انکوائری کراکر اصل حقائق سامنے لائیں پاکستان مزید کسی بحران اور مشکلات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہر طبقہ فکر کے افراد کو ملکی مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردارادا کرنا ہوگا ۔