گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف گوجرانوالہ کے راہنما ء بیرسٹرعلی اشرف مغل نے کہاہے کہ ملک کے برسراقتدارٹولے نے باریوں کے چکر میں کبھی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی حالانکہ 64سالوں میں پاکستان اسلامی دنیا اورعالمی سطح پر ایک بڑی اقتصادی قوت کے طورپر ابھرنے کی پوری صلاحیت اوروسائل رکھتا تھا۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اکرم کالونی گل روڈ پر درباراللہ ہو میں خواجہ لیاقت حسین ، انکے مریدین اوردیگر معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ سیاستدانوں کی روایتی بے حسی کے سبب نوجوان طبقہ ان سے مایوس ہوچکا ہے اورعمران خان کی قیادت میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک بھرکی طرح گوجرانوالہ کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں اوراس مرتبہ حلقہ این اے 96سمیت گوجرانوالہ بھرمیں تحریک انصاف کے امیدوارکامیاب ہونگے اورعوام شہریوں کا استحصال کرنے والے امیدواروں کو مستردکردیں گے۔ بیرسٹرعلی اشرف مغل نے کہا کہ انہیں تحریک انصاف کے نوجوانوں نے این اے 96میں پارٹی کی نمائندگی کی ذمہ داری سونپی ہے اوروہ بھرپور طریقہ سے قائد عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے لئے جدوجہد کریں گے۔ انہوںنے کہ تحریک انصاف سازشوں سے گھبرانے والی نہیں اورملکی سلامتی ،ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیںگے۔