Home » Gujranwala » ووٹر لسٹوں کی تیاری شفاف الیکشن کی طرف سب سے اہم پیشرفت ہے،شاہد عثمان ابراہیم، نواز چوہان

ووٹر لسٹوں کی تیاری شفاف الیکشن کی طرف سب سے اہم پیشرفت ہے،شاہد عثمان ابراہیم، نواز چوہان

گوجرانوالہ (سینئر رپورٹر)کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ کے ذریعے ووٹر لسٹوں کی تیاری شفاف الیکشن کی طرف سب سے اہم پیشرفت ہے ۔دھاندلی کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کیے بغیر اہل نمائندوں کا انتخاب ممکن نہیں عوام اپنی ملکی شناخت اور ووٹ کے حق کا استعمال کرنے کیلئے پہلی فرصت میں نادرا سنٹر سے رجوع کریں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما شاہد عثمان ابراہیم اور کوآرڈینیٹر پی پی 92حاجی نواز چوہان نے آبادی مہر وزیر گلی نمبر 7میں شیخ برادران کی طرف سے سہ روزہ نادرا کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے افراد معاملات کی افادیت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر حرکت میں آجاتے ہیں جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ناخواندہ لوگوں میں اس کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا جائے ۔شاہد عثمان ابراہیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا بلال بسراء اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان بٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے سنٹر کھولنے اور مزید بہتری کیلئے اقدامات کی تجاویز پیش کیں اس موقع پر شیخ غلام سرور‘ شیخ سیف اللہ ‘ شیخ ثناء اللہ ‘ذیشان سرور‘ حافظ شفیق ‘ عدنان سیف اللہ ‘شیخ شہباز ‘رانا خرم ‘حافظ شہباز بھٹی اور کوآرڈینٹراین اے 95زمان بٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے