Home » Gujranwala » منشیات فروخت کرنیوالے چھ ملزمان گرفتار

منشیات فروخت کرنیوالے چھ ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ:منشیات فروخت کرنیوالے چھ ملزمان سے ایک کلو چرس ،نو لیٹر شراب سمیت چالو بھٹی پکڑ کر مقدمات درج کر لیے گئے ،تھانہ علی پور چٹھہ پولیس کے ایس ایچ او رانا آصف ندیم اور جامکے چٹھہ چوکی انچارج رانا جمشید نے مختلف مقامات پر چھاپچے مار کر محلہ قدرت آباد وزیر آباد کے منشیات فروش محمد یوسف عرف موچھا کو جامکے چٹھہ میں منشیات فروشی کے دوران ایک کلو بیس گرام چرس اور 470 روپے نقدی سمیت گرفتار کر لیا ۔ مبینہ ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش حامد شاہ ،شاہنواز سے خرید کر نظام آباد سے جامکے فروخت کرتا تھا علاوہ ازیں علی پور چٹھہ کے محمد خالد کمشیر سے پانچ بوتل شراب اظہر حنیف سے دو لیٹر ،بشارت اور نادر راجپوت سے ایک ایک بوتل شراب جبکہ کلیر کے ذکاءاﷲ کمہار سے شراب کی چالو بھٹی اور لاہن قبضہ میں لے کر ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔