Home » Gujranwala » حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے،نسرین اشفاق

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے،نسرین اشفاق

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے ‘ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی جماعت کے چار سالہ دور حکومت میں مہنگائی دوسو فیصد سے بڑھ گئی جبکہ ٰ60 روپے کا ڈالر اب 100 کے قریب پہنچ چکا ہے ‘ نسرین اشفاق نے کہا کہ دعوؤں اور وعدوں کے باوجود حکومت توانائی بحران ختم کرنے میں یکسر ناکام رہی ‘ جس کی وجہ سے انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی اور سرمایہ بیرون ممالک منتقل ہو رہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا واحد حل میاں نواز شریف کی قیادت ہیں جو اس وقت مقبول ترین ملکی سیاسی رہنما ہیں ۔