Home » Entertainment » کارٹون فلم مونسٹرز یونیورسٹی کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا

کارٹون فلم مونسٹرز یونیورسٹی کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا

ڈزنی لینڈ کے مونسٹرز بھی جائیں گے یونیورسٹی اینیمیٹڈ فلم مونسٹرز یونیورسٹی کاشرارتوں بھرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ دس سال پہلے مونسٹرز نے کالج میں لیا تھا ایڈمیشن مگر پڑھائی کے بجائے شرارتوں میں دل لگانے کی وجہ سے ہوتے رہے فیل۔ آخر کار اب وہ کسی نہ کسی طرح آگئے ہیں یونیورسٹی میں لیکن یہاں بھی وہ ہوسٹل میں کرتے ہیں سب کو تنگ اور رات کوکرتے ہیں ڈانس پارٹی۔دوہزار پانچ میں فلم مونسٹرزکی شاندار کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئیل بنایا جارہا ہے۔ ڈزنی لینڈ کی کارٹون فلم مونسٹرز یونیورسٹی اگلے سال ریلیز کی جائے گی ۔