Home » Entertainment » ہالی ووڈ باکس آفس پر ننھی شہزادی کا راج

ہالی ووڈ باکس آفس پر ننھی شہزادی کا راج

ہالی ووڈ باکس آفس پر جاری ہے فلموں کی جنگ۔ اس بار ننھی شہزادی نےکیا سب کو دنگ۔ جنگلی جانوروں کےچھڑادیئے چھکے۔ بھگادیا شہر سےشیر،زرافہ اور پینگوئنز کو۔ ہالی ووڈ کے جمعہ بازار میں یوں تو ہر ہفتے کئی فلمیں سجتی ہیں۔ مگر اب کی بار ہے مقابلہ سخت ننھی شہزادی اور جنگلی جانوروں کے درمیان ۔اس مرتبہ دو اینی میٹڈ فلموں میں کشمکش جاری ہے۔ گزشتہ دوہفتے سے باکس آفس پر ادھم مچائی تھی جانوروں نے۔ جونیویارک میں اپنی شرارتوں اورحماقتوں سے کررہے تھے سب کو تنگ۔ فلم مڈگاسکر تھری۔ یورپس موسٹ وانٹڈنے دوہفتوں میں ساڑھے پانچ سوملین ڈالرزکا بزنس کرکے اجارہ داری قائم رکھی تھی۔اب اس شرارتی ٹولے کامقابلہ کرنے آگئی ننھی مگر بہادرشہزادی میرانڈاجسے جادو سے بنا دیاگیا ہے بدصورت۔ ا ور اسے بچانی ہے اپنی سلطنت ۔ ننھی شہزادی پر بنی بریو نے ریلیز ہوتے ہی مڈگاسکر کے جانوروں کے ایسے چھکے چھڑائے کہ وہ دم دباکر بھاگ کھڑے ہوئے۔فلم نےدو دن میں ساڑھے چوبیس ملین ڈالرزکا بزنس کرلیا۔ بریو کی کہانی پہاڑوں کی چوٹیوں اورجنگلوں میں گھومتی بہادر شہزادی کے گرد گھومتی ہے۔ایک ایسی شہزادی کی جو اپنی سلطنت کو بچانے کے لئے عیش کی زندگی چھوڑ کر جنگلوں اور پہاڑوں کی طرف جانے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ایک بددعااسے چڑیل اور اس کے والدین کو بھالو میں بدل دیتی ہے۔ اس بددعا کا وقت ختم ہونے سے پہلے اسے سلطنت بھی بچانی ہے او ر اصل روپ میں بھی واپس آنا ہے۔