Home » Gujranwala » آصف علی زرداری اپنی کرپشن بچاؤ پالیسی کے ذریعے جمہوریت پر خود کش حملے کر رہے ہیں، وامق سعید بٹ

آصف علی زرداری اپنی کرپشن بچاؤ پالیسی کے ذریعے جمہوریت پر خود کش حملے کر رہے ہیں، وامق سعید بٹ

راہوالی کینٹ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن نائب صدر وامق سعید بٹ نے کہاکہ آصف علی زرداری اپنی کرپشن بچاؤ پالیسی کے ذریعے جمہوریت پر خود کش حملے کر رہے ہیں ‘حکومت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘آئندہ انتخابات کیلئے سیاسی اور دینی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔خواجہ طارق جاوید نائیک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ساری توجہ اپنی کرپشن بچانے پر لگی ہوئی ہے اور اگر را جہ پرویز اشرف نے سوئس حکام کو خط نہ لکھا تو ان کو کبھی سیاسی شہادت کے بجائے ذلت اور رسوائی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں وہ خوابوں میں سونامی اور خوابوں میں ہی وزارت عظمی کے خواب دیکھ رہا ہے۔ جنرل پاشا کی رخصتی کیساتھ ہی تحریک انصاف کا سونامی رخصت ہوگیا ہے اور عمران خان کا مشن آصف زرداری کو بچانا ہے اور وہ انکی زبان بولتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں اور حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ حتمی ہے تاہم نگران حکومت کے قیام اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان ایوان میں حکومت سے بات کر سکتے ہیں کسی دوسرے ایشو پر کوئی بات نہیں ہوگی۔