Home » Gujranwala » مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ہی اس منصوبے کو مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریگی،چاند بٹ

مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ہی اس منصوبے کو مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریگی،چاند بٹ

راہوالی کینٹ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلعی نائب صدر چاند بٹ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میںاڑھائی ارب روپے لاگت سے جی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر سے شہریوں کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائیگا ‘ حکومت کی طرف سے منصوبے کی حتمی منظوری عوام کیلئے عظیم خوشخبری ہے ‘ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اس منصوبے کی اہمیت سے آگاہ کیا ‘ جنہوں نے اہل گوجرانوالہ سے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے منصوبے کیلئے کثیر فنڈز مختص کر دیئے ‘ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ہی اس منصوبے کو مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریگی ۔