Home » Gujranwala » وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی کاموں سے تیزی سے کام ہو رہا ہے، کاشف حفیظ

وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی کاموں سے تیزی سے کام ہو رہا ہے، کاشف حفیظ

راہوالی کینٹ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل صدر چوہدری کاشف حفیظ نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے کہ گوجرانوالہ کے عوام کے مسائل کے حل میں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی کاموں سے تیزی سے کام ہو رہا ہے گوجرانوالہ شہر کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب سے فلائی اوور تعمیر کرنے کی منظوری ایک خوش آئند بات ہے ، مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے ممتاز سیاسی رہنماء انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں جو قابل تعریف ہے انہوںنے کہا کہ 12مقامات پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ایک انقلابی اقدام ہے ان کمپلیکس میں بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ،باسکٹ بال اور دیگر گراؤنڈز ہوں گے ۔