Home » Gujranwala » حکمران کرپشن بچانے کیلئے جمہوریت کے تحفظ کا ڈرامہ رچاتے ہیں، نعمان بٹ،عبدالرؤف مغل

حکمران کرپشن بچانے کیلئے جمہوریت کے تحفظ کا ڈرامہ رچاتے ہیں، نعمان بٹ،عبدالرؤف مغل

راہوالی کینٹ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نعمان بٹ اورٹھیکیدار عبدالرؤف مغل نے کہا کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کے پاس ایک عہد ہ چھوڑنے اور راجا پرویز اشرف کے پاس سوئس حکام کو خط لکھنے کے سواء کوئی اور آپشن نہیں دنوں نے ضد دکھائی تو ان کا انجام گیلانی جیسا ہو گا ۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکمران کرپشن بچانے کیلئے جمہوریت کے تحفظ کا ڈرامہ رچاتے ہیں جس جمہوریت میں لوٹ مار اور کرپشن ہو رہی ہو وہ جمہوریت نہیں بلکہ آمریت سے بدتر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی ایسی جمہوریت نما آمریت کو برداشت نہیں کرے گی۔کیونکہ انہوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں سپریم کورٹ پر حملے کیے اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی تزلیل کی ہے،مسلم لیگ ن آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور سازشی ٹولہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔