Home » Gujranwala » حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے، احسان اللہ ورک

حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے، احسان اللہ ورک

کامونکے(تحصیل چیف) حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرے ،ڈاکٹرز اپنے مفادات کیساتھ ساتھ اپنی زمہ داری کا بھی خیال رکھیں ،ان خیالات کااظہار سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل گھنیاں چوہدری احسان اللہ ورک نے آزادپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ ڈاکٹری ایک اہم اورمقدس پیشہ ہے جس میں ان کے ذمہ دارانسانی جان کو بچاناہوتاہے اوراگرایسے مسیحالوگ ہی ہڑتالوں پر آکر انسانی زندگیوں کی پرواہ نہ کریں تو پھر عام آدمی کاکیاہوگا،انہوںنے بلاشبہ ڈاکٹروں کے ہڑتال کرنے میں صوبائی حکومت کی نااہلی شامل ہے مگراس کے باوجود ڈاکٹرون کو اپنے مفادات کے ساتھ ساتھ اپنی زمہ داری اور منصب کا بھی خیال رکھناہوگا کہ ان کی ہڑتال کی وجہ سے کتنی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں ،انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے احسن اور عملی اقدامات کریں تاکہ ڈاکٹروں کی ہڑتالیں ختم ہوسکیں اور وہ اپنی زمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں ۔