Home » Gujranwala » عوام کو نا اہل سیاستدانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،محمد رفیق ورک

عوام کو نا اہل سیاستدانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،محمد رفیق ورک

کامونکے(محمد صفدر بٹ)عوام کو نااہل سیاستدانوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے ،عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کرحل کرتے ہیں ، کامیاب ہوکر علاقہ کے عوام کی محرومیاں دوراورکرپشن کاخاتمہ کریں گے ،ان خیالات کااظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جرات اورخدمت ہی جن کا تعارف امیدواربرائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد رفیق ورک نے آزادپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ کامونکے کے عوام کے مسائل آج تک کسی بھی سیاستدان نے حل کرنے کی کوشش نہیں کی ،عوام کے ہی ووٹوں سے منتخب ہوکراسمبلیوں میں پہنچ کر عوام کو بھول جاتے ہیں جوکہ عوام کے ساتھ ناصرف زیادتی بلکہ غداری ہے مگر اب ایسانہیں ہوگا ہم عوام کی عملی اور حقیقی معنوں میں خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے میدان میں اترے ہیں اورانشاء اللہ کامیاب ہوکر عوام کو درپیش تمام مسائل اولین بنیادوں پر حل کریں گے ،انہوںنے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرسکتا اس لئے عوام کو اب نااہل سیاستدانوںکے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ،ا نہوںنے مزید کہاکہ ہم کامیاب ہوکر تمام اداروں سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کریں گے ۔