Home » Gujranwala » کرپشن کی آخیر ،جی ٹی روڈ کی ناقص میٹریل سے نامکمل تعمیر کا منصوبہ کھوہ کھاتے

کرپشن کی آخیر ،جی ٹی روڈ کی ناقص میٹریل سے نامکمل تعمیر کا منصوبہ کھوہ کھاتے

گوجرانوالہ( سلطنت شکایات سیل)جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کی ناقص میٹریل سے تعمیر کا آغاز ہوا تو روزنامہ ’’سلطنت‘‘نے شہریوں کی آواز پر صدائے احتجاج بلند کیا تو مسلم لیگ (ن)کے سٹی جنرل سیکرٹری بھی احتجاج کرنیوالوں میں شامل ہو گئے ڈی سی او نے ایکشن لیتے ہوئے تعمیر رکوا کر تحقیقات کا حکم دے دیا شہری تحقیقات کی رپورٹ کے انتظار میں تھے مگر ڈیل کام کر گئی اور جی ٹی روڈ کی ناقص میٹریل سے نا مکمل تعمیر کا منصوبہ کھوہ کھاتے پڑ گیا گذشتہ دنوں جب جی ٹی روڈ کی تعمیر ہورہی تھی تو تارکول میں مٹی کا تیل ملا کر فوارے سے چھڑکاؤ کر کے بنجر پتھر ڈال کر تعمیر کا مذاق اڑایا گیا آخر ’’چمک‘‘نے کام کر دکھایا رپورٹ طلب کر کے تعمیر رکوا کر انکوائری کہاں ہوئی جی ٹی روڈ پہلے سے زیادہ کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ گیا قصور وار کون سخت دھوپ کے دنوں میں مٹی کا تیل ملا کر تارکول کا چھڑاؤ کرنیوالے جی ٹی روڈ کے حِصے میں تارکول گاڑی کے ٹائروں سے اڑ کر شہریوں کے کپڑوں اور جسم پر پڑنے لگی تو جی ٹی روڈ کے اس حصے میں ریت ڈال کر اپنے کالے کرتوت چھپائے گئے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ نوٹس لیں ۔