Home » Gujranwala » معاشرہ کے امن کو تباہ کرنے والے شر پسند عناصر کے ساتھ بلا تفریق کاروائی کی جائیگی،محمد امین

معاشرہ کے امن کو تباہ کرنے والے شر پسند عناصر کے ساتھ بلا تفریق کاروائی کی جائیگی،محمد امین

گوجرانوالہ (ناصر بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںریجنل پولیس آفیسرکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ریجن بھر کے ڈی پی اوز اور سی پی او گوجرانوالہ کو اشتہاری مجرمان اور اُن کے پناہ دہندگان کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ قانون کا احترام کرنے والوں کے ساتھ نرمی اوررعایت لیکن معاشرہ کے امن کو تباہ کرنے والے شر پسند عناصر کے ساتھ بلا تفریق کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کے لئے مجرمان اشتہاری کا گرفتار کیا جانا نہایت ضروری ہے ۔اس ضمن میں انیٹلی جنس ایجنسیوں سے انفارمیشن شئیر نگ کے ذریعے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کر کے اشتہاریوں کی فہرستں تیار کر لی گئیں ہیں ۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو موثر بنانے کے لئے مخبری کے نیٹ ورک کو توسیع دی جائے ۔علاقے کے لوگوں سے معلومات حاصل کی جائیں ۔ سی آئی اے اور سی آر او برانچ سے مدد لی جائے۔ علاقے کے ریکارڈ یافتگان کو بھی اس ضمن میں شامل تفتیش کیا جائے اور ان سے پوچھ گچھ کر کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر ممکن کامیاب بنایا جائے ۔انہوں نے ریجن بھر کے ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مجرمان اشتہاری کے خلاف بھر پور کارروائی کریں ۔گرفتاری کے لیے ان کے مسکنوں پر ریڈ کئے جائیںاور انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں ۔ریجنل پولیس آفیسرنے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تفتیشی افسران کو سختی سے پابند کریں کہ ہفتہ میں دو دفعہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری کے مسکنوں پر ریڈ کریں اور مقدمات کے مدعی سے بھی رابطہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکرردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ او ر اسی طرح ایس ایچ او کو نہ صرف بیسٹ آف دی منتھ بلکہ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں اگر کسی ایس ایچ او یاتفتیشی افسر کی کارکرردگی مایوس کن ہوئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔