15شعبان کی رات گناہوں سے توبہ اوربخشش کی رات ہے
شعبان کا مبارک مہینہ شروع ہے اور شعبان کی15تاریخ کو گناہوں ، خطاؤں کی بخشش کیلئے تمام مسلمان ساری ساری رات عبادت میں گزارتے ہیں اور اس رات کی فضیلت کے حوالے سے باقاعدہ سحری کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے تاکہ اس رات کی فضیلت کا حقیقی معنوں اپنی بخشش اور خطاؤں ، گناہوں کیلئے تمام مسلمان اللہ کے حضور سربسجودہوکر اسے راضٰ کرنے کی سعی کریں ، جس طرح باقی مہینوں کی فضیلت اپنی جگہ ہے اسی طرح شعبان المعظم کی اہمیت کسی طرح کم نہیں ہے اس ماہ میں شب قدر کی مبارک رات کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزاو جزا اور انعامات کی بارش ہوتی ہے اور اللہ کے نیک بندے اس پاک اور اچھے ماہ کی اہمیت کے پیش نظر ساری ساری رات عبادت و ریاضت گزار دیتے ہیں شب قدر کی رات میں انعامات کی برسات ہوتی ہے اور آنحضرت محمدﷺ کے گناہ گار امت کی بخشش کیلئے اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے اور ساری ساری عبادت میں گزار ہم بھی اپنے گناہوں ، خطاؤں کی معافی کے طلب گار ہو سکتے ہیں ، شب قدر کی رات کو انسانوں کی تقدیر نئی پیدائش اور وفات کا شیڈول تیار ہوتا ہے اور جن جن خوش نصیبوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے زندگیوں کو دوام بخشا جاتا ہے اور بعض کو دنیا سے رخصت ہونا ہوتا ہے ،اسی متبرک رات کو اللہ تبارک انسانوں کو قسمت و زندگی و موت اور دیگر معاملات کا فیصلہ کرتا ہے ، اس لیے ہمیں شب قدر کی فضلیت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس رات کو عبادت دریافت میں گزارتے ہوئے روزہ رکھنے کا بھی خصوصی اہتمام کرنا چاہیے تاکہ ہماری کوتاہیوں ، لغزشیں اور گناہوں سے تائب ہونے اور سیدھی راہ اپنانے کا عہد کرنا ضروری ہے ، بہر حال ماہ شعبان دراصل ماہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے تیاری کا مہینہ ہے تاکہ مسلمان ماہ شعبان المعظم میں رمضان کی آمد سے پہلے استقبال رمضان المبارک کی تیاری کر لیں ، خدارا ماہ شعبان المعظم کی اہمیت کو کبھی فراموش نہ کریں اپنی اصلاح کریں اور ماہ رمضان کی تیاری کر کے اس ماہ کی اہمیت کو اجاگر کریں ۔