Home » News » لاہور ميں صبح سويرے کالي گھٹائيں کاڈيرہ،موسم خوشگوار

لاہور ميں صبح سويرے کالي گھٹائيں کاڈيرہ،موسم خوشگوار

لاہور: لاہور ميں ہفتے کي صبح کالي گھٹائيں چھا گئيں اور ٹھنڈي ہوائيں چلنے لگيں جس سے موسم خوشگوار ہوگيا. کئي دن سے جاري شديدگرمي اور طويل لوڈشيڈنگ کے ستائے شہريوں نے سکھ کا سانس لياہے.محکمہ موسميات نے آج بارش کا امکان بھي ظاہر کيا ہے پنجاب کے کئي علاقوں ميں گزشتہ روزہونيوالي بارش کے اثرات لاہورميں بھي محسوس ہو رہے ہيں، رات سے ہي تيزہوائيں چل رہي ہيں،صبح اچانک کالي گھٹائيں سورج کے سامنے تن گئيں اور ٹھنڈي ہوائيں چلنے لگيں، جس سے کئي دن سيجاري گرمي کا زور ٹوٹ گيااورمرجھائے چہرے کھِل اٹھے، آج صبح10بجے شہرکادرجہ حرارت کم ہوکر28ڈگري سنٹي گريڈ پر آگيا،محکمہ موسميات نے بادل چھائے رہنے اور تيزہواو?ں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کيا ہے.