Home » Entertainment » عامر خان کا ہیراسٹائل بنا مسئلہ،دھوم تھری کی شوٹنگ پھر ملتوی

عامر خان کا ہیراسٹائل بنا مسئلہ،دھوم تھری کی شوٹنگ پھر ملتوی

دھوم تھری کی شوٹنگ تیسری بار ملتوی ہوگئی ۔اس بار رکاوٹ بنا مسٹر پرفیکٹ کا ہیر اسٹائل . دھوم تھری کی دھوم تو اس وقت سے مچ رہی ہے جب سے عامر خان نے اس میں اداکاری کی حامی بھری ہے۔ لیکن افسوس کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی کبھی عامر کی فلم تلاش درمیان میں آجاتی ہے، تو کبھی عامر کا ٹی وی شو۔پروڈیوسر نے عامر خان کی سہولت کے مطابق دھوم تھری کی شوٹنگ کی تاریخ انتیس جون مقرر کی۔ لیکن عامر خان کے ہیر اسٹائل کے باعث شوٹنگ مقررہ تاریخ پر شروع نہ ہوسکی۔ دھوم تھری کی شوٹنگ کا آغاز اب سات جولائی کو ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شاید اس وقت تک عامر خان اپنے نئے ہیر اسٹائل سے مطمئن ہو جائیں۔