Home » Gujranwala » ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے،سٹی پولیس آفیسر

ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے،سٹی پولیس آفیسر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمد امین وینس کے احکامات کی روشنی اورسٹی پولیس آفیسرکامران یوسف ملک کی زیر نگرانی مجرمان اشتہاری ،ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوںاور نان رجسٹرڈ وھیکلز کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دورا ن گوجرانوالہ پولیس نے گزشتہ رات جنرل ہولڈ اپ(ایس او ایس کال)کے دوران415موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا اور کاغذات مشکوک ہونے پر 43موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا۔ جب کہ چیکنگ کے دوران گوجرانوالہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کثیر تعداد میں منشیا ت اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 1کلاشنکوفیں، 2 رائفلیں،1بندوقیں،5 پسٹل ،2ریوالور اورسینکڑوں گولیاںشامل ہیں ۔جب کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں700گرام ہیرؤئن، 1.213کلوگرام چرس، 30بوتل شراب اور4 شرابی پکڑے۔سنگین مقدمات میں ملوث 14مجرمان اشتہاری و عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے ۔سی پی اونے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور امن و امان تباہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور اطلاعات کے موثر حصول کے لئے شہریوں سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ شراب اور ناجائز اسلحہ کی نقل و حمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سٹی پولیس آفیسرکامران یوسف ملک نے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسروں اور اہلکاروں کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔