Home » Gujranwala » جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، محمد صدیق

جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، محمد صدیق

گوجرانوالہ(چوہدری محمد صادق)پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن وحلقہ این اے95کے امیدوار چوہدری محمد صدیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا عزم کررکھا ہے۔ورثے میں ملے بحرانوں پر جلاقابوپالیں گے۔مسلم لیگ (ن)کی قیادت مایوسی کا شکار ہو چکی ہے۔پیپلزپارٹی نے کبھی بھی چوردروازے سے اقتدار حاصل نہیں کیا اور نہ سمجھوتے کرکے اپنی کرسیاں بچائیں پیپلزپارٹی ماضی کی طرح آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ جو صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے پیپلزسیکرٹریٹ حلقہ این اے95میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کی صدارت پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے صدر لالہ اسد اللہ پاپا نے کی۔ اس موقع پر خواجہ انوار احمدشیخ، شیخ محمد اقبال،سٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد صادق،چوہدری ولایت علی،مظہر حسین بھولا،چوہدری ذکاء اللہ وڑائچ،لالہ لیاقت علی، رانا اکرم زرگر لیڈر،میاں فرزند علی بھولا،نے بھی خطاب کیا۔ سٹی صدر لالہ اسد اللہ پاپا نے صدارتی خطاب میں پارٹی کارکنوں کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی وفاقی حکومت کے کامیاب اقدامات کے باعث مسلم لیگ ن کی قیادت مایوسی کا شکار ہوچکی ہے۔ چوہدری صدیق نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت غلط حکمت عملی کے تحت ملک میں غیر یقینی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے ،باشعور اور محب وطن عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔