Home » Gujranwala » شاہراہوںپر عوام کو امن اور تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، افضل بٹ

شاہراہوںپر عوام کو امن اور تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، افضل بٹ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کے افسران اوراہلکاران اپنے آپ کو مخلوق خدا کی خدمت کے لئے وقف کردیں۔ محکمہ کی عزت و وقار میں اضافہ کرنے کیلئے ایمانداری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی انجام دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی پٹرولنگ محمد افضل بٹ نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد دفتر کا چارج سنبھال کر پٹرولنگ پولیس کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوںپر عوام کو امن اور تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘ محکمانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت کاروائی ہوگی۔