Home » Gujranwala » سرکاری ملازمین کا اصل کا م اپنے فرائض منصبی سر انجام دینا ہے،آصف صدیقی

سرکاری ملازمین کا اصل کا م اپنے فرائض منصبی سر انجام دینا ہے،آصف صدیقی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سینئر صحافی آصف صدیقی نے سرکاری افسران و ملازمین کی طرف سے کالم نگاری اور خصوصاان میں سیاسی رنگ آمیزی پر آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان کا پولیس کے حاضر سروس افسران اور ملازمین پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کودرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کا اصل کا م اپنے فرائض منصبی سر انجام دینا ہے ‘ کالم نگاری ان کے فرائض میں شامل نہیںبعض سرکاری ملازمین قلمی ناموں سے اپنے ذوق تحریر کو قرطاس پر بکھیرتے ہیں جس پر کبھی کسی کو اعتراض نہیں ہوا ۔ آصف صدیقی نے کہا ہے کہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد کئی ایک سول اور فوجی بیورو کریٹ اورملازمین نہ صرف کالم نگاری بلکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں ۔جس کا انہیں پوری طرح حق ہے انہوں نے بعض صحافیوں کی طرف سے آئی جی پنجاب کے مثبت اقدام کی مذمت کو صحافتی آداب کے منافی قرار دیا ہے ۔