Home » Gujranwala » شہر بھر کی گلی محلوں میں بے شمار برائیاں جنم لینے لگیں

شہر بھر کی گلی محلوں میں بے شمار برائیاں جنم لینے لگیں

گوجرانوالہ( سلطنت شکایات سیل)پولیس جرائم کی روک تھام میں پوری توجہ مبذول کرنے کے باوجود کا میابی حاصل نہ کر سکی دوسری طرف گوجرانوالہ شہر کے مختلف علاقوں میں بے شمار برائیاں جنم لینے لگیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز روزنامہ سلطنت نے شہریوں کی آواز پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے موذی مرض کی طرح پھیلنے والے بلےئرڈ کلب کمپیوٹر گیمز انٹر نیٹ کلبوں کے مراکز پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ایسے مراکز پر کم عمر بچوں میں جوئے کی عادت عام ہونے کے ساتھ معصوم بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں شہریوں نے کمشنر، آر پی او، سی پی او ،ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں تھانہ کی سطح پر ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقے میں بلےئرڈ کمپیوٹر گیمز اور انٹر نیٹ کلبوں والے مراکز کیخلاف سخت ایکشن لیکر کارروائی کے اختیارات دےئے جائیں نونہال کم عمر بچے جوئے کے عادی ہو رہے ہیں اور انکے ساتھ بداخلاقی جیسے فعل کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں آج ارباب اختیار نے اس گھناؤنے کھیل کی آڑ میں برائیاں جنم دینے والے مراکز بند نہ کیے تو شہری ہر سطح پر احتجاج کریں گے ۔