Home » News » لندن اولمپکس:گيم زون ميں مشکوک طيارے کو ديکھتے ہي مار گرانے کا حکم

لندن اولمپکس:گيم زون ميں مشکوک طيارے کو ديکھتے ہي مار گرانے کا حکم

  • Publish on July 14, 2012 in News
  • |
  • by admin

لندن:لندن اولمپکس کے شروع ہونے ميں دو ہفتے رہ گئے ہيں مگر حکام نے آج سے ہي برٹش ايئر فورس کو الرٹ کر ديا ہے کہ گيم زون ميں کسي بھي مشکوک طيارے کو ديکھتے ہي مار گرايا جائے.برطانوي حکام نے لندن کے کچھ حصوں کو حساس قرار ديتے ہوئے نئي ہدايات جاري کي ہيں کہ ريڈ زون ميں غير ضروري پروازوں سے گريز کيا جائے اور خبردار کيا ہے کہ گيم زون ميں داخل ہونے والے طيارے کسي قسم کي وارننگ کو نظر انداز نہ کريں ورنہ انھيں تباہ کر ديا جائے گا. سيکيورٹي سے متعلق بات کرتے ہوئے لندن اولمپک سکيورٹي کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ نئے قوانين سے متعلق سول ايوي ايشن کو آگاہ کر ديا گيا ہے اور اولمپکس کو محفوظ بنانے کيلئے وہ سکيورٹي کے تمام آپشن استعمال کر رہے ہيں.