شکست کي بڑي وجہ ناقص فيلڈنگ ہے، مصباح الحق کا اعتراف
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹيم سري لنکا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئي.لاہور کے علامہ اقبال انٹر نيشنل ائيرپورٹ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے قومي ٹيم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹي 20اور ون ڈے ميچز ميں ٹيم کي کارکردگي بہت اچھي نہيں تھي.انھوں نے کہا کہ پہلا ٹيسٹ ميچ ہارنے کے بعد پاکستان کا کم بيک کرنا خوش آئند ہے.انھوں نے کہا کہ ميچز ميں ينگسٹر نے بہت اچھا پرفارم کيا.مصباح الحق نے کہا کہ کہ مجموعي طور پر ٹيم کي پرفارمنس مايوس کن تھي.اس موقع پر ٹي ٹوئنٹي کے کپتان محمد حفيظ نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جونيئرز نے بہت اچھا پرفارم کيا.ان کا کہنا تھا کہ کوچز نے اپنا پورا کام کيا تاہم ابھي بھي پلئيرز کو مزيد محنت کرنے کي ضرورت ہے.