Home » News » نائجیریا کی مسجد میں خودکش دھماکا، 5 افراد ہلاک

نائجیریا کی مسجد میں خودکش دھماکا، 5 افراد ہلاک

  • Publish on July 14, 2012 in News
  • |
  • by admin

نائیجریا کے شہرمیدوگیری کی مسجدمیں خودکش دھماکے سے5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکا ایک نوعمرنوجوان نے کیا۔ دھماکا شہرکے مرکزمیں واقع مسجد میں جمعے کی نمازکے بعد ہوا۔ملک کے نامور مذہبی رہنما عمرگربائی دھماکے میں بال بال بچ گئے۔ بونوکے پولیس کمشنرکے مطابق حملہ آورکا مقصد کچھ مشہور شخصیات کونشانہ بناناتھا۔ میدوگری کو ”بوکو حرام“نامی شدت پسندگروہ کامضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔