Home » Business » جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 6 سو فیصد تک کمی، نوٹیفکیشن جاری

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 6 سو فیصد تک کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی نے جان بچانے والی متعدد ادویات کی قیمتوں میں 6 سو فیصد تک کمی پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اضافہ 9 ماہ قبل بعض کمپنیوں نے ازخود کر لیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی کو حکم دیا تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے۔ اس عرصے میں کمپنیوں نے عوام کی جیبوں پر سے 6 سے 7 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق او آر ایس پا¶ڈر کی قیمت 10 روپے، او آر ایس لیکویڈ 35 روپے، دمہ کے کیپسول Rotacap کی قیمت 182 روپے، ہیپاٹائٹس کے انجیکشن پیکاسیس کی قیمت 6 ہزار 5 سو اور نوزائیدہ بچوں کے شربت Gripe Water کی قیمت 40 روپے کر دی گئی ہے۔