Home » Business » رمضان المبارک سے قبل مہنگائی، اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی، اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ

کراچی : رمضان المبارک سے قبل اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران دس اشیا کی قیمتیں مزید تیرہ فیصد تک بڑھ گئیں۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے میں پیاز کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد، دال چنا کی 50 فیصد، سرخ مرچ کی 19 فیصد زیادہ ہے جبکہ کیلے گزشتہ جولائی سے 71 فیصد، چاول، دودھ، دہی 15 فیصد اور گوشت 13 فیصد مہنگا ہے۔ چکن، گھی، گندم، چائے، بریڈ اور خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اشیا خوردونوش کے علاوہ کپڑا، جوتے، صابن، جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی پچاس فیصد تک زیادہ ہیں۔