Home » Technology » فونز کو دیواروں کے آرپار دیکھنے کی صلاحیت دینے والی چپ تیار

فونز کو دیواروں کے آرپار دیکھنے کی صلاحیت دینے والی چپ تیار

سان فرانسسکو: امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسی چپ کی ڈیزائننگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو سمارٹ فونز کو دیواروں، کپڑوں اور دوسری اشیاء کے آرپار دیکھنے کی صلاحیت دے سکے گی۔ ڈلاس میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک انتہائی مہین اور سستی مائیکرو چپ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے ذریعے سمارٹ فونز میں دیواروں، لباس اوردوسری اشیاء کے آرپار دکھانے کی صلاحیت پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ چپ کمپلیمنٹری میٹل آکسائیڈ سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے استعمال سے سی ایم او ایس اور ٹیراپرٹز کے ملاپ سے بنائی ہے۔ یہ چپ سمارٹ فون کی پشت پر ٹرانسسٹر کے ساتھ نصب کی جاسکے گی تاہم پرسنل پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس چپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ دور سے چیزوں کے آرپار نہیں دکھا سکے گی البتہ کسی چیز کے 4 انچ (10سنٹی میٹر) یا اس سے کم فاصلے سے اس کا استعمال ہوسکے گا ۔