Home » Gujranwala » میاں محمد نوازشر یف ملک کے بقاء او ر سلامتی کی ضامن ہیں،ادریس احمد باجوہ

میاں محمد نوازشر یف ملک کے بقاء او ر سلامتی کی ضامن ہیں،ادریس احمد باجوہ

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)میاں محمد نوازشر یف ملک کے بقاء او ر سلامتی کی ضامن ہیں۔ پیپلز پارٹی نے قومی اور مقامی سطح پر مفادات کی سیاست کرکے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر عمران پسوال رہنما پیپلز پارٹی نے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ادریس احمد باجوہ ایڈدوکیٹ ،رانا عارف ہرناہ صدر پی پی 121اور عبدالکریم سیال ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحصیل سیالکوٹ کی موجودگی میں گوندل میں مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کیا۔ افطارپارٹی میں مختلف دیہات سے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر چےئرمین کرامت ،چوہدری شاہد ،عمران ملک ،بشارت خان آف میانی پٹھاناں کے علاوہ سینکڑوں لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ادریس احمد باجوہ ایڈووکیٹ اور رانا عارف اقبال ہرناہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے عوام آنے والے انتخابات میں حلقہ 111میںغلط فیصلہ کو تبدیل کر مسلم لیگ ن کو جتوائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے حلقہ این اے 111میں لوگ پیپلز پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں یہ ایک ریکارڈ ہے۔