Home » Gujranwala » غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے، ملک محمد سلیم

غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے، ملک محمد سلیم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)موجودہ حکومت نے کرپشن اور لوٹ مار کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ،غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے ۔ موجودہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار جماعت اسلامی حلقہ پی پی 93 چوہدری شاہد منیر گوندل نے انجمن بٹخیلوی فورس گوجرانوالہ کے صدر ملک محمد سلیم قادری کی طرف سے دیئے گئے ایک افطار ڈنر کے موقعہ پر کیا۔اس موقعہ پر مہر مصدق امین ،قاری محمد شعبان عطاری ،طاہر نعیم منہاس ،جمیل صدیقی ،سبی بٹ ،محمد ارشد و دیگر سینکڑوں کارکنوں بھی موجود تھے ۔چوہدری شاہد منیر گوندل نے کہا کہ لٹیروں اور کرپٹ سیاستدانوں سے چھٹکارے کیلئے جماعت اسلامی کو آگے لانا ضروری ہے تاکہ حکومت میں آ کر ان کرپٹ سیاستدانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔ اس موقع پر شباب ملی کے صدر فرقان عزیز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو غربت اور لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا ہے اور آئے دن غریب عوام پر پٹرول بم گرایا جاتا ہے تاکہ ان کا سانس لینا بھی محال ہو جائے ۔ اس موقع پر انجمن بٹخیلوی فورس گوجرانوالہ صدر ملک محمد سلیم قادری نے بھی خطاب کیا ۔