Home » Gujranwala » پیپلزپارٹی ترقی پسند روشن خیال تحریک کا نام ہے،راؤ اکرام خاں

پیپلزپارٹی ترقی پسند روشن خیال تحریک کا نام ہے،راؤ اکرام خاں

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ٹاؤن ناظم راؤ اکرام خاں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ترقی پسند روشن خیال تحریک کا نام ہے، بھٹو ازم کا پرچم تھامنے والے ایک برادری کی طرح ہیں، گزشتہ روز اپنی منڈیالہ وڑائچ میں اپنی رہائشگاہ کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ حاصل کیا اور بھاری اکثریت سے حکومت قائم کرکے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے شہادت کو گلے لگایا ہے جبکہ دیگر سیاستدانوں نے آمروں کے پاؤں پکڑ کر ملک سے باہر پناہ لینے میںعافیت سمجھی ہے۔ راؤ اکرام خاں کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور معیشت کی بحالی ہماری منزل ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوئیں مگر سازش کار ہمیشہ بے نقاب ہوئے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنے ہیں جس پارٹی کی جڑوں میں شہداء کا لہو ہو اسے ختم نہیں کیا جا سکتا، عوام کی خدمت ہمارا شعار ہے۔